Wednesday, 30 September 2015

اسٹیٹ لائف انشورنس



اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان
(آئندہ مزکورہ اسٹیٹ لائف) بیمہ زندگی کی اس پالیسی کو درخواست گزار کی جانب سے موصول شدہ تجویز بیمہ اور اقرار نامہ ( جس کی تصدیق شدہ کاپی منسلک ہے) کی بنیاد پر کی جاری کرتی ہے اس پالیسی کے جدول (آئندہ مزکورہ جدول) میں درخواست گزار کا نام، اقرار نامہ اور تجویز بیمہ کی تاریخ درج ہے اس پالیسی کا مالک (آئندہ مزکورہ بیمہ دار) بیمہ پالیسی کا درخواست گزار ہے اس کے حق ملکیت مین اس کےقانونی ورثاء اور منتقل الیہ شامل ہیں
یہ پالیسی متصدق ہے کہ اگر بیمہ دار اسٹیٹ لائف کو بیمہ کی تمام اقساط جدول کے مندرجات کے مطابق ادا کرے گاتو اسٹیٹ لائف اس کے عوض اس شخص کو جس کے نام جدول میں درج ہے زر بیمہ ادا کرے گی تاہم ادائیگی سے قبل یہ اطمینان کرے گی کہ وہ امر جس کا ذکر جدول میں موجود ہے واقع ہو چکا ہے اور یہ کہ دعویدار کو بیمہ کی رقم وصول کرنے کا حق حاصل ہے اس مقصد کے لئے اسٹیٹ لائف کوئی بھی دستاویزی ثبوت جو اسٹیٹ لائف کی نظر میں ضروری ہوطلب کر سکتی ہے۔ یہ بیمہ پالیسی اور اس کے تحت تمام ادائیگیوں کے دعوے اس پر مطبوعہ مراعات و شرائط سے مشروط ہیں نیز تمام اندراجات جو اسٹیٹ لائف کی جانب سے اس دساویز پر کئے جائیں جدول، درخواست بیمہ اور اقرار نامے کے ہمرا اس پالیسی کا حصہ ہوں گے
یہ بیمہ پالیسی پاکستان لائف فنڈ کو قابل حوالہ ہے
مرعات و شرائط
ضمانت
وفاقی حکومت لائف انشورنس (نشنلائزیشن) آرڈر مجریہ 1972 کی دفعہ 35 کے تحت اس پالیسی میں درج کردہ زر بیمہ اعلان شدہ بونس(اگر ہوں) نقد ادا کرنے کی ضمانت دیتی ہے
پریمئیم کی ادائیگی
پریمئیم سالانہ بنیاد پر پیشگی اسٹیٹ لائف کو براہ راست واجب الادا ہے ۔ ششماہی، سہ ماہی، اور ماہانہ بنیاد پر پیشگی ادائیگی سالانہ پریمئیم کی اقساط کے طور پر قابل قبول ہوگی
اگر بیمہ شدہ شخص کی موت خدا نخواستہ  قسط کا سال مکمل ہونے سے قبل واقع ہو جائے تو اس سال کی بقایا اقساط کی رقم ( اگر کوئی ہوں) اسٹیٹ لائف کی طرف واجب الادا رقم سے منہا کر لی جائے گی پرئمیم کی ادائیگی کی وہی رسیدیں موثر تسلیم کی جائیں گی جو اسٹیٹ لائف کے مقررہ فارموں پر مجاز افسران کے دستخطوں سے جاری کی گئی ہوں۔ اسٹیٹ لائف کو پریمئیم کی وصولی کی اصل تاریخ پریمئیم کی ادائیگی کی تاریخ تصور کی جائے گی
رعایتی مدت 
بیمہ داران واجب الادا تاریخ کے بعد 31 یوم کی رعایتی مدت کے اندر پریمئم ادا کرسکتے ہین اگر رعایتی مدت کے اندر اسٹیٹ لائف کو پریمئیم کی وصولی سے قبل بیمہ شدہ شخص کی خدا نخواستہ موت ہو جائے تو ایسا پریمئیم ادا شدہ تصور کیا جائے گا لیکن اسٹیٹ لائف کی ادا کی جانے والی رقم سے منہا کر لیا جائے گا
اگر واجب الادا پریمئیم کی اسٹیٹ لائف وصولی سے قبل رعایتی مدت ختم ہوجائے تو پالیسی کالعدم ہو جائے گی بشرطیکہ پالیسی کو خود کار عدم ضبطی کی شق کے تحت بحال نہ رکھا گیا ہو ۔نادہندگی کی صورت میں پریمئیم کی واجب الادا تاریخ ہی پالیسی کالعدم ہونے کی تاریخ قرار پائے گی۔ کالعدم شدہ پالیسی کے تحت اسٹیٹ لائف کے خلاف کسی قسم کا دعویٰ قابل قبول نہیں ہوگا

کالعدم پالیسی کی تجدید:
اسٹیٹ لائف کالعدم شدہ پالیسی کی تجدید کے لئے غور کر سکتی ہے بشرطیکہ بیمہ شدہ اپنے خرچ پراس امر کا ثبوت اسٹیٹ لائف کی تشفی کے لئے فراہم کرے کہ وہ اپنی صحت کے لحاظ پالیسی کی بحالی کا اہل ہے ۔ اسٹیٹ لائف پالیسی کالعدم رہنے کی مدت کی بنیاد پر بیمہ شدہ شخص کا معیار صحت معلوم کرنے کی غرض سے اچھی صحت کا اقرار نامہ، زاتی کوائف صحت یا مکمل رپورٹ طلب کرسکتی ہے
علاوہ ازیں اسٹیٹ لائف کالعدم شدہ پالیسی کی تجدید پر صرف اسی وقت غور کرے گی جب اسے بیمہ دار کی جانب سے بقایا اقساط کی رقم ہمراہ ان اقساط کی تاخیر سے ادائیگی کی فیس جس کی شرح اسٹیٹ لائف وقتا فوقتا مقرر کرے گی ، وصول ہو چک ہوں ۔ اسٹیٹ لائف کو یہ حق حاصل ہے کہ بیمہ کی تجدید درخواست کو مسترد یا ملتوی کردے یا ترمیم شدہ شرائط پر بیمہ کی تجدید کرنا قبول کر لے۔ پانچ سال سے زیادہ عرصے تک کالعدم رہنے والی پالیسی کی بحالی پر غور نہیں کیا جائے گا۔
منجمد پالیسی:
اسٹیٹ لائف بیمہ دار کی تحریری درخواست پر اس پالیسی کو منجمد پالیسی مین تبدیل کردے گی بشرطیکہ پالیسی کم ازکم متواتر دو سال تک جای رہی ہو اور کوئی قسط واجب الادا نہ ہو ایسی پالیسی کی آئندہ کوئی قسط وجب الادا نہ ہو گی لیکن زر بیمہ میں تخفیف ہو جائےگی
بیمہ دار کی درخواست پر اسٹیٹ لائف اسے تخفیف شدہ زر بیمہ سے آگاہ کرے گی
منجمد زر بیمہ کا تعین کرتے وقت پالیسی سے منسلک اعلان شدہ بونس (اگر کوئی ہوں) حساب مین لائے جائیں گے تاہم منجمد پالیسی آئندہ کسی بونس کی حقدار نہ ہوگی اگر پالیسی کے کھاتے مین کوئی بقایا جات ہوں تو پالیسی کے منجمد زر بیمہ کا خصوصی طور پر اس طریقے سے تعین کیا جائے گا جس مین تمام بقایا جات بیباق ہوجائیں
اگر تخفیف شدہ منجمد زر بیمہ مبلخ سو روپے سے کم ہو تو پالیس منجمد شدہ پالیسی مین تبدیل نہیں کیا جائے گا
دستبرداری مالیت
پالیسی کے کم ازکم متواتر دو سال جاری رہنے کے بعد، بشرطیکہ کوئی واجب الادا پریمئیم ادائیگی سے نہ رہ گیا ہو یہ پالیسی دستبرداری مالیت کی حامل ہو جائے گی، اسٹیٹ لائف بیمہ دار کو اس کی تحریری درخواست پر پالیسی کی دستبرداری مالییت سے آگاہ کرے گی، دستبرداری مالیت ، مجموعی پریمئیم کی اقساط کے تیس فیصد سے کم نہیں ہو گی لیکن ایسی رقم میں سے اس پالیسی کے تحت وہ رقم جو اسٹیٹ لائف نے ادا کی منہا کر لی جائے گی مجموعی پریمئیم سے مراد پالیسی کی تمام ادا شدہ اقساط بیمہ سوائے درج زیل کے
سال اول کا پریمئیم
اضافی پریمئیم
کسی ضمنی معاہدے کے لئے پریمئیم
بیمہ دار تحریری درخواست پر بیمہ سے دستبردار ہو سکتا، ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت مین اسٹیٹ لائف بیمہ کی خالص دستبرداری مالیت (اگر ہو)بیمہ دار کو ادا کرے گی۔ اس پالیسی میں جہاں کہیں بھی خالص دستبرداری مالیت کا زکر ہے اس سے مراد بیمہ کی وہ دستبرداری مالیت ہے جس میں سے اسٹیٹ لائف کے مجموعی واجبات جو نقد قرض یا خود کار قرض برائے پریمئیم کی صورت میں مع منافع یا مارک اپ(جیسے تصریح کی جائے) منہا کر لئے گئے ہوں

قرض
اسٹیٹ لائف بیمہ دار کی تحریری درخواست پر پالیسی کی خالص دستبرداری مالیت کا زیادہ سے زیادہ 80 فیصد ہو گی
قرض پر شرح منافع یا مارک اپ (جیسے بھی تصریح کی جائے ) اور دوسری شرائط کا تعین اسٹیٹ لائف قرض کی منظوری دیتے وقت کرے گی مبلغ 100 روپے سے کم بطور قرض نہیں دیا جائے گا
قرض کی رقم مع جمع شدہ منافع یا مارک اپ ( جیسے تصریح کی جائے) پالیسی کی مد مین کسی بھی دعویٰ کی ادائیگی سے منہا کر لی جائے گی

خود کار عدم ضبطی کی سہولت:
اگر بیمہ پالیسی دستبرداری مالیت کی حامل ہو چکی ہو اور پریمئیم کی ادائیگی پریمئیم کی واجب الادا تاریخ کے بعد رعایتی مدت تک نہ ہوئی ہو تو بیمہ دار درج زیل دو سہولیات مین سے کسی ایک  سے افادہ حاصل کرنے کا مستحق ہو گا جس کا انحصار اس پالیسی کیے تجویز بیمہ میں کئے گئے انتخاب( اگر کوئی ہو) پر ہو گا
سہولت (الف) خود کار منجمد
سہولت (ب) خود کار قرض برائے پریمئیم
بشرطیکہ دستبرداری مالیت بیمہ پالیسی کے غیر ادا شدہ پریمئیم کی مجموعی رقم اور دیگر بقایا جات جو اسٹیٹ لائف کو واجب الادا ہوں سے زائد ہو  اس سہولت کے حسول کے وقت یا اس کے بعد اقساط بیمہ کی بندش سے قبل کیا جا سکتا ہے
بعد ازاں پالیسی کی جاری حالت میں کسی بھی وقت حسب ضرورت اسٹیٹ لائف کو تحریری اطلاع کے زریعے ان سہولیات کو منتخب ، تبدیل کرایاجاسکتا ہے۔ بشرطیکہ اس عرصہ میں کوئی پریمئیم رعایتی مدت کے بعد غیر ادا شدہ نہ ہو۔ اگر بیمہ دار دونوں میں سے کسی بھی ایک سہولت کا انتخاب پہلے سے نہ کیا ہو تو خود کار منجمد کی سہولت کا اطلاق ہو گا
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں
03455170614
03115194014
03318556161

4 comments:

  1. Assalam aoliekum sir mujy apse koch pochna tha or mujy koch detail chaheye iss baray ma

    ReplyDelete
  2. میرا پاس ایک رسید ہا ہے آسٹاٹ لائف ان شوارنس کفنی کا ہہے

    ReplyDelete
  3. Hello please send details information

    ReplyDelete
  4. Wynn Hotel and Casino | Jackson, MS
    Casino guests enjoy the spacious accommodations, 거제 출장안마 delicious 울산광역 출장마사지 dining, exciting casino entertainment 거제 출장샵 and the best of the best in entertainment at  Rating: 출장샵 3.5 · ‎1,024 천안 출장안마 reviews

    ReplyDelete